بالی ووڈ اداکارہ سریکھا سکری دل کے دورے کے باعث انتقال کرگئیں

اداکارہ کچھ مہینوں سے کافی بیمارتھیں تاہم گزشتہ برس انہیں دماغی فالج کا حملہ بھی ہوا تھا، مینیجر

کچھ مہینوں سے کافی بیمار تھیں تاہم گزشتہ برس انہیں دماغی فالج کا حملہ بھی ہوا تھا، مینیجر

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سریکھا سکری 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 بارنیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ سریکھا سکری دل کے دورے کے باعث 75 سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔


مینیجرکے مطابق اداکارہ کچھ مہینوں سے کافی بیمارتھیں تاہم گزشتہ برس انہیں دماغی فالج کا حملہ بھی ہوا تھا۔

سریکھا سکری نے 1978 میں فلم 'قصہ کرسی کا'، سے ڈیبیو کیا تھا۔ اداکارہ کی 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم 'بھدائی ہو' میں اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔
Load Next Story