ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی نے عہدے سے استعفی دے دیا

عمر لودھی کو مزید تین سال کیلئے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی


ویب ڈیسک July 16, 2021
عمر لودھی کو مزید تین سال کیلئے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ فوٹو:فائل

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے مینیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرلودھی نے اپنے استعفے کے حوالے سے ابھی کوئی بیان نہیں دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمر لودھی کو مزید تین سال کیلئے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی، یہ منظوری وزارت صنعت اور یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ نے دی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورزمیں بے ضابطگیاں، چیئرمین کا استعفے سے انکار

واضح رہے کہ گزشتہ برس چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ذوالقرنین علی خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹے، چینی، گھی کی خریداری میں لمبے ہاتھ مارے گئے ہیں، اور انھوں نے اس کا ذمے دار ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز عمر لودھی کو قرار دیا تھا، اور کہا تھا کہ عمر لودھی کام نہیں کرتے اور پاسکو سے سستی گندم خرید کر بھی نہیں اٹھائی اور ملوں سے مہنگا آٹا خریدا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |