افغان صدر کی درخواست پر پاکستان میں افغان امن کانفرنس ملتوی

تین روزہ کانفرنس کا آغاز کل سے ہونا تھا

تین روزہ کانفرنس کا آغاز کل سے ہونا تھا

DUBAI:
افغان صدر کی درخواست پر پاکستان میں افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی۔

تین روزہ کانفرنس کا آغاز کل سے ہونا تھا تاہم افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر ملتوی کی گئی۔ پاکستان نے 17، 18 اور 19 جولائی کو افغان امن کانفرنس کا انعقاد کرنا تھا جس میں شرکت کے لئے افغان طالبان کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔ کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا مسئلہ افغانستان پر خصوصی کانفرنس بلانے کا فیصلہ


کانفرنس میں افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ اور افغان وزیرخارجہ حنیف اتمر کو بھی مدعو کیا گیا تھا جبکہ گلبدین حکمتیار سمیت اہم افغان شخصیات نے شریک ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کو افغانستان میں فتح نظر آرہی ہے اب وہ ہماری بات کیوں سنیں گے، وزیراعظم

کانفرنس میں شرکت کے لئے 30 افغان رہنماؤں کو دعوت دی گئی جن میں سابق صدر حامد کرزئی، سیاف، عمرداود زئی، قانونی، نذیر احمد زئی، اسماعیل خان، واحدی، ولی محسود، خلیلی، محقق، منصورنادری، جنرل مراد، شفیع نورستانی، حامد گیلانی، جرات، فوزیہ کوفی، احمد ضیامسعود، ذخیلوال، یاسینی اور عادل فہیم شامل ہیں۔
Load Next Story