مہوش حیات کی مداحوں کونیا ڈانس چیلنج قبول کرنے کی دعوت

اداکارہ کے اس چیلنج کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک July 16, 2021
اس بارایک دفعہ پھر اداکارہ نے اپے بھائی کے ساتھ مداحوں کونئے ڈانس چیلنج قبول کرنے کی دعوت دی ہے۔فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں کونیا ڈانس چیلنج قبول کرنے کی دعوت دی ہے۔

کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر 'بوتل کیپ چیلنج' اور 'اونانا چیلنج' خوب مقبول ہوا تھا جسے اسٹارزسمیت ان کے مداحوں نے بھی قبول کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپراپنی اپنی ویڈیوزشیئرکی تھیں۔

اس بارایک دفعہ پھراداکارہ نے اپنے بھائی کے ساتھ مداحوں کونیا ڈانس چیلنج قبول کرنے کی دعوت دی ہے۔

اداکارہ نے کہا انہوں نے یہ نیا چیلنج اپنے بھائی کے ساتھ کیا، آپ بھی اس چیلنج کو اپنے گھر میں کیجیئے۔ تاہم بہن بھائی کے اس چیلنج کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CRWwS6nHNU_/"]

واضح رہے کہ اداکارہ اور ان کے بھائی کی جانب سے ''اونانا چیلنج'' کو بھی مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B_SowQmH_dd/"]

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |