گردشی قرضے کا حجم کم کرنے کے سلسلے میں حکومت کی اہم پیش رفت

حکومت نے پاور سیکٹر اداروں کے واجبات اور وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی


ویب ڈیسک July 16, 2021
فیصلے سے گردشی قرضے میں مزید 116 ارب کی کمی ہوگی، وزیرتوانائی حماد اظہر۔(فوٹو:فائل)

ISLAMABAD: حکومت نے پاور سیکٹر اداروں کے واجبات اور وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لیے حکومتی اقدام سامنے آیا ہے، حکومت نے پاور سیکٹر اداروں کے واجبات اور وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔



اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر تعانائی حماد اظہرکا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج اقتصادی رابطہ کمیٹی نے واپڈا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، نیلم جہلم اور این ٹی ڈی سی کی وصولیاں ان اداروں کے واجب الدا قرضوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس فیصلے سے گردشی قرضے میں مزید 116 ارب کی کمی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |