گردشی قرضے کا حجم کم کرنے کے سلسلے میں حکومت کی اہم پیش رفت
حکومت نے پاور سیکٹر اداروں کے واجبات اور وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی
ISLAMABAD:
حکومت نے پاور سیکٹر اداروں کے واجبات اور وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لیے حکومتی اقدام سامنے آیا ہے، حکومت نے پاور سیکٹر اداروں کے واجبات اور وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر تعانائی حماد اظہرکا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج اقتصادی رابطہ کمیٹی نے واپڈا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، نیلم جہلم اور این ٹی ڈی سی کی وصولیاں ان اداروں کے واجب الدا قرضوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس فیصلے سے گردشی قرضے میں مزید 116 ارب کی کمی ہوگی۔