وزیراعظم کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب

کیا کریں آر ایس ایس کا نظریہ بیچ میں آجاتا ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک July 16, 2021

وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی سے متعلق سوال پر بھارتی صحافی کو کرارا جواب دیدیا۔

تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیا رابطہ ممالک کی کانفرنس کے دوران بھارتی نیوز چینل اے این آئی کے صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا بات چیت اور دہشت گردی ایک ساتھ چل سکتی ہے۔

بھارتی صحافی کے سوال پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کب سے انتظار کر رہے ہیں اور بھارت سے کہہ رہے ہیں کہ ہم مہذب ہمسائے بن کر رہیں لیکن کیا کریں آر ایس ایس کا نظریہ بیچ میں آجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں