آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اوربھارت ایک ہی گروپ میں شامل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبرسے شروع ہوگا


Sports Reporter July 16, 2021
گروپس کا انتخاب 20 مارچ 2021 کی ریکنگز کے تحت عمل میں لایا گیا ہے: فوٹو: فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اوربھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبرسے شروع ہوگا۔

ترجمان آئی سی سی کے مطابق سپربارہ ٹیموں کے گروپ ٹو میں پاکستان اوربھارت کے ساتھ نیوزی لینڈ اورافغانستان کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ سپر12 کے گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ساؤتھ افریقا اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔



گروپ ون اورٹو میں مزید دوکوالیفائرٹیمیں بھی ہوں گی۔ اس کے ساتھ راؤنڈ ون کے گروپ اے میں سری لنکا آئرلینڈ، نیدرلینڈزاورنمیبیا کھیلیں گی۔ راونڈ ون کے گروپ بی میں بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیوگنی اورعمان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

میچزعمان اور یواے ای میں کھیلے جائیں گے۔ گروپس کا انتخاب 20 مارچ 2021 کی رینکنگ کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں