علی امین گنڈا پور کے قافلے پر پتھراؤ کرنے والے چارملزمان گرفتار

جہلم ویلی روڈ واقعہ میں فائرنگ کرنے والے گارڈز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی، راجہ فاروق حیدر خان


ویب ڈیسک July 16, 2021
جہلم ویلی روڈ واقعہ میں فائرنگ کرنے والے گارڈز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی، راجہ فاروق حیدر خان

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے قافلے پر پتھراؤ کرنے والے چارملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قافلے کا راستہ روکنے، پتھراؤ کرنے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

گرفتار ملزمان میں راجہ زین، راجہ کشور الیاس، راجہ سمیع الرحمٰن اور راجہ قیس شامل ہیں، جبکہ حملے میں ملوث 10افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق منظم منصوبے کے تحت قافلے کا راستہ روک کر پتھراؤ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق وفاقی وزیر کے پرائیویٹ گارڈز کی فائرنگ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، جس پر کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان نے بیان میں کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے کسی کو"کتا" کہا جس پرلوگ مشتعل ہوئے، لوگوں نے انڈے پھینکے اور وفاقی وزراء کے گارڈز نے فائرنگ شروع کردی، پرامن جمہوری طریقے سے احتجاج کرنا عوام کا حق ہے، جہلم ویلی روڈ واقعہ میں فائرنگ کرنے والے گارڈز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی۔

راجہ فاروق حیدر خان نے مزید کہا کہ ایک وفاقی وزیر کہتا ہے کہ بھٹوغدار تھا،اسکو کس نے یہ کہنے کا حق دیا، مریم نواز کے بارے میں جوزبان استعمال کی گئی وہ بھی سب کے سامنے ہے، متحدہ مسلم محاذ کو بھی 1987 میں جیتا ہوا الیکشن ہرایا گیا تھا پھر 1989 میں اسکا نتیجہ سب نے دیکھا۔

چند روز قبل آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی جلسےکے دوران ایک نوجوان نے علی امین گنڈاپور کی جانب جوتا بھی اچھال دیا تھا تاہم وہ محفوظ رہے اور جوتا ڈائس کو لگا۔

https://twitter.com/i/status/1415683846884913158

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |