2024

کے الیکٹرک نے ماہانہ بنیادوں پر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

کے الیکٹرک نے بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کر دی۔


July 16, 2021
کے الیکٹرک نے بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کر دی۔

کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بری خبر ہے کہ ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 6 روپے 52 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

جولائی تا جون اور جنوری تا مارچ 2021 تک کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک نے بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

کے الیکٹرک نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 97 پیسے فی یونٹ، فروری 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ اور مارچ کے لئے 1 روپیہ 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی، مئی میں بجلی 86 پیسے سستی جبکہ جون میں 21 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ علاوہ ازیں کے الیکٹرک نے جنوری تا مارچ 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

سی پی پی اے

علاوہ ازیں مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ سی پی پی اے نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے بجلی 80 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی جس کا اطلاق کراچی کے سوا ملک کے دیگر صارفین پر ہوگا۔ نیپرا درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے کہا ہے کہ جون میں پانی سے 29.40 فیصد، کوئلہ سے 18.03، ایل این جی سے 18.81 فیصد، جون میں فرنس آئل 8.18 اور ڈیزل سے 0.43 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں