حسن علی کے اشتہاری بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا


ویب ڈیسک July 16, 2021
ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم خرم شہزاد کو سول جج رانا آصف مصطفی کی عدالت میں پیش کر کے پولیس نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، ملزم خرم شہزاد تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس کو مقدمہ نمبر 719/20 میں مطلوب تھا۔

خیال رہے کہ حسن علی کے بھائی خرم شہزاد اور صنم لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات میں گزشتہ ایک سال سے اشتہاری تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |