روس میں پائلٹ کی مہارت نے 17 مسافروں کی جان بچالی
طیارے میں عملے کے 3 ارکان اور 14 مسافر موجود تھے
سائیبیریا میں لاپتہ ہونے والے روسی طیارے انتونوف-28 کے پائلٹ نے رابطہ منقطع ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرکے 17 مسافروں کی جان بچالی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں علاقائی نجی فضائی کمپنی کے مسافر بردار طیارے انتونوف-28 کی ڈومیسٹک فلائٹ کا رابطہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ٹومسک کے مقام پر رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔
فیڈرل ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماسکو سے ٹومسک جانے والا طیارہ سائیبیریا کے علاقے میں پرواز کے دوران اچانک لاپتہ ہوگیا۔ طیارے میں عملے کے 3 ارکان اور 14 مسافر موجود تھے۔ طیارے کو ڈھونڈنے کے لیے دو ہیلی کاپٹرز روانہ کردیئے گئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : روس میں مسافر بردار طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
تاہم اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ خراب موسم کے باعث طیارے کے پائلٹ نے عمودی پرواز کرتے ہوئے کمال مہارت سے ہنگامی لینڈنگ کرکے طیارے کو حادثے سے بچالیا۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل روس میں ہی ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔