راولپنڈی میں توہین رسالت پر مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

مجرم نے اگست 2018 میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس شیئر کیں

مجرم نے اگست 2018 میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس شیئر کیں

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے توہین رسالت، توہین مذہب کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم ابتسام المصطفی کو عمر قید، مجموعی 23 سال قید اور 10 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

مجرم نے اگست 2018 میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس شیئر کیں اور ایسے اقدامات مسلسل کر رہا تھا ۔ مجرم کے خلاف محمد سعید نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں انسداد دہشت گردی، توہین رسالت 295 اے، 295 بی اور سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔


یہ بھی پڑھیں: توہین رسالت کیس میں ملزم ابتسام کو 30سال قید، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ

مجرم کو دہشت گردی کے جرم میں عمر قید، توہین رسالت جرم میں 20 سال قید اور 295 بی کے تحت بھی 3 سال قید سخت کی سزا سنائی گئی اور مجموعی طور پر 10 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

عدالت نے فیصلہ میں قرار دیا مجرم نے گھناؤنا جرم کیا ہے اسے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی ، مجرم کی سزا میں کمی کی استدعا بھی مسترد کر دی گئی ۔ اسے پولیس کی بکتر بند گاڑی میں جیل سے عدالت پیش کیا گیا اور سزا کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
Load Next Story