2024

کترینہ کیف کو اپنا بالی ووڈ کیریئر ختم ہونے کا خوف کیوں ہوا

پریشانی کی حالت میں خود کو ایک کمرے میں بند کر کے تمام لوگوں سے رابطے منقطع کر دیے، اداکارہ


ویب ڈیسک July 16, 2021
پریشانی کی حالت میں خود کو ایک کمرے میں بند کر کے تمام لوگوں سے رابطے منقطع کر دیے، اداکارہ (فائل فوٹو)

ISLAMABAD: بالی ووڈ کی 'باربی ڈول' کترینہ کیف نے فلم 'نمستے لندن' میں اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا تاہم اس فلم کے بعد اداکارہ کو اپنے فلمی کیریئر کی فکر لاحق ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے فلم 'نمستے لندن' میں اداکار اکشے کمار کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ معروف فلم ہدایت کار کرن جوہر کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کترینہ کیف نے بتایا کہ جب فلم کے ہدایت کار ویپول آمروتلال شاه نے مجھے فلم دیکھنے اور اس پر رائے دینے کو کہا تو میں کافی پریشان ہوگئی تھی۔

کترینہ کیف کہتی ہیں کہ میں نے پریشانی کی حالت میں خود کو ایک کمرے میں بند کر کے تمام لوگوں سے رابطے منقطع کردیے تھے۔ اداکارہ اسی سوچ میں مبتلا تھیں کہ ہدایتکار نے انہیں اپنی ہی فلم دیکھنے اور اس پر رائے دینے کا کیوں کہا، ایسا ماضی میں تو کبھی نہیں ہوا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کئی دنوں تک جواب نہیں دیا، مجھے لگا تھا کہ میرا بالی ووڈ کیریئر تمام ہوا، کئی روز بعد اسسٹنٹ فلم میکر نے کال کر کے بتایا کہ 'ہم آپ کے تاحال جواب نہ دینے پر مایوس ہیں'، اس پر میں نے ہدایتکار سے رابطہ کیا اور بتایا کہ فلم بہت اچھی ہے۔

علاوہ بریں فلم 'نمستے لندن' نے باکس آفس میں اچھا بزنس کیا، فلم میں کترینہ کیف کے کردار کو سراہا گیا۔ اداکارہ کے مداح اسے اب بھی ایک بہترین فلم قرار دیتے ہیں۔

کترینہ کیف کہتی ہیں کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد بالی ووڈ کے بہت سے بڑے فنکاروں نے فلم کی تعریف کی، مجھے لگتا ہے اس فلم نے میرے متعلق لوگوں کی رائے بدل ڈالی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں