داسو بس حادثہ چین کی اعلیٰ تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

چینی تحقیقاتی ٹیم نے آج پاکستان کے اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں


ویب ڈیسک July 16, 2021
چینی تحقیقاتی ٹیم نے آج پاکستان کے اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں (فائل فوٹو)

داسو بس حادثے کی تحقیقات کے لیے چین کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ٹیم دارالحکومت پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق چینی تحقیقاتی ٹیم داسو بس حادثے کے حقائق جاننے کے لیے کل جائے حادثہ کا دورہ کرے گی، چینی ٹیم کو پاکستانی سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔ چینی ٹیم نے آج کے روز پاکستان کے اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز اپر کوہستان میں داسو ڈیم کے عملے کی بس حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں ایف سی کے دو اہلکار بھی شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔