پاکستان امریکا سے باہمی رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے آرمی چیف
امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل، خطے میں امن اور استحکام کیلیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے باہمی رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور دورس وکثیر الجہتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا اینگلر نے ملاقات کی ۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور ، افغانستان میں علاقائی اور موجودہ سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پربھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل، خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے باہمی رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، پاکستان دورس اور کثیر الجہتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔