خیبرپختونخوا حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

20 جولائی سے 22 جولائی تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی، اعلامیہ


ویب ڈیسک July 16, 2021
20 جولائی سے 22 جولائی تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی، اعلامیہ

صوبائی حکومت نے عید پر تین دنوں کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا اور صوبائی حکومت نے 3 دن کی تعطیلات کا اعلامیہ بھی جاری کردیا۔

صوبائی حکومت کے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید کی تین روزہ تعطیلات 20 جولائی سے 22 جولائی تک ہوں گی جب کہ پیر 19 اور 23 جمعہ کو حاضری ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔