معروف بھارتی فلم پروڈیوسر نے اداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھوشن کمار نے اپنے پروجیکٹس میں کام کرنے کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنادیا، اداکارہ


ویب ڈیسک July 16, 2021
کمپنی کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جو تحقیقاتی ایجنسی کو فراہم کیے جائیں گے، ٹیم بھوشن کمار (فائل فوٹو)

بھارت کے معروف فلم پروڈیوسر نے مبینہ طور پر ایک اداکارہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پروڈیوسر بھوشن کمار کے خلاف 30 سالہ اداکارہ نے جنسی زیادتی کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا ہے تاہم بھوشن کمار کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی گئی۔

تھانہ دی این نگر میں اداکارہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھوشن کمار نے اپنی کمپنی میں پروجیکٹس میں کام کرنے کا جھانسہ دیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمے میں جنسی زیادتی، دھوکا دہی اور دھمکی دینے کی دفعات شامل کی ہیں۔

دوسری جانب بھوشن کمار کی ٹیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں اداکارہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور دشمنی پر مبنی قرار دیا ہے۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھوشن کمار پر جھوٹے الزامات عائد کیے، خاتون نے رواں سال بھوشن کمار سے ایک ویب سیریز کے لیے فنڈز کا مطالبہ کیا جسے فلم پروڈیوسر نے مسترد کردیا تھا۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ جون 2021ء میں مہاراشٹرا میں لاک ڈاؤن کی پابندی ہٹنے کے بعد خاتون اپنے ساتھوں سمیت کمپنی پر بھتے کے لیے دباؤ ڈالتی رہی، کمپنی نے یکم جولائی کو اس کے خلاف امبولی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی، کمپنی کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جو تحقیقاتی ایجنسی کو فراہم کیے جائیں گے، قانون جنگ کے لیے مشاورت جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔