ڈالر پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں اضافہ

ڈالر کی قدر 159.85روپے، یورو کی 186.50 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 219روپے پر پہنچ گئی


Business Reporter July 16, 2021
ڈالر کی قدر 159.85روپے، یورو کی 186.50 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 219روپے پر پہنچ گئی (فوٹو : فائل)

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 55 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.30روپے سے بڑھ کر 159.85روپے اور قیمت فروخت 159.40روپے سے بڑھ کر 159.95روپے ہو گئی۔

اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159.30روپے سے بڑھ کر159.80روپے اور قیمت فروخت 159.70روپے سے بڑھ کر 160.20روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کرنسی کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 186.50روپے سے بڑھ کر 187روپے اور قیمت فروخت 188.50روپے سے بڑھ کر 189روپے ہو گئی جبکہ 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 218 روپے سے بڑھ کر 219روپے اور قیمت فروخت 220.50روپے سے بڑھ کر 221روپے پر جا پہنچی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔