کرک انڈس ہائی وئے پر خوفناک حادثہ 5 افراد جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع کے لیے روانہ ہوئیں


Numainda Express July 17, 2021
کراچی سے سوات جانے والی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، خواتین سمیت 12 افراد بھی زخمی ۔ فوٹو : فائل

انڈس ہائی وئے پر نشپہ آئل فیلڈ کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جمعہ کی صبح انڈس ہائی وئے پر نوشپہ آئل فیلڈ کے قریب کراچی سے سوات جانے والی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع کے لیے روانہ ہوئیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مسافر بس سے نکال کر اور اسپتال منتقل کرکے ایک گھنٹے بعد ہائی وئے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ زیادہ تر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو لاچی اور کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔