خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانئیے


آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: داڑھی بڑھ جانا
یاسر نواز ، منڈی بہاوالدین
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے کالج آیا ہوا ہوں۔ کلاس کے بعد سارے دوستوں کے ساتھ ملتا ہوں مگر سب لوگ مجھے دیکھ کر مذاق اڑا رہے ہوتے ہیں کیونکہ میری جو ہلکی سی داڑھی ہوتی ہے وہ کم از کم میری ناف کے برابر آ چکی ہوتی ہے۔ اس پر میں خود بھی بہت خوفزدہ ہو جاتا ہوں اور میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری، قرضے کے مسائل یا کسی ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے ۔گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

کتابوں کی دکان کی تلاش
نمرہ رشید، ملتان
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی امی کے ساتھ شاپنگ کرنے مارکیٹ آئی ہوئی ہوں ۔ میری امی مجھ سے پوچھتی ہیں کہ جو لینا ہے جلدی سے لے لو تا کہ دوبارہ نہ آنا پڑے۔ یہ سن کر میں کتابوں کی دکان کی تلاش میں ادھر ادھر دیکھتی ہوں کہ مجھے تو بس قرآن پاک خریدنا ہے تو وہی لوں گی اس کے علاوہ کچھ نہیں لینا۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔گھریلو وکاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

سہانا موسم
ربیعہ یونس، اسلام آباد
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر کی چھت پہ کھڑی ہوں۔ موسم بہت خوبصورت ہے۔ میں بھی اس کو انجوائے کرنے کے لئے اوپر کھڑی ہوں۔ بادلوں کے ٹکڑے آسمان پہ تیزی سے تیر رہے ہیں۔ یہ دیکھ کہ مجھے مزہ آ رہا ہوتا ہے اور میں سوچتی ہوں کہ ابھی بارش ہو جائے گی۔ بادل مجھے اتنے پیارے لگ رہے ہوتے ہیں کہ میں ہاتھ بڑھاتی ہوں تو آسمان کو چھونے لگ جاتی ہوں۔ جبکہ مجھے اس بات پہ نہ تو کوئی حیرت ہو رہی ہوتی ہے نہ میں کچھ سوچتی ہوں بس ایسے ہی جیسے یہ میری روزمرہ کی عادت ہو ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں۔

بچھو کا حملہ
انیسہ زیب، پھول نگر
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں صفائی کر رہی ہوں اور جب اپنے کمرے میں بیڈ کے نیچے جھاڑو لگاتی ہوں تو ادھر سے ایک خوفناک بڑے سائز کا بچھو نکل کے میری طرف بھاگتا ہے۔ میں مارے گھبراہٹ کے کمرے سے باہر کی طرف بھاگ جاتی ہوں ۔
تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا دشمنی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔

دفتر میں ملاقاتی
محمد دانش ، حیدر آباد
خواب : میں نے کچھ دن پہلے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے دفتر میں بیٹھا کام کر رہا ہوں اور میرے باس کے کوئی ملاقاتی آتے ہیں جو ان کے مصروف ہونے کی بنا پہ میرے پاس بیٹھ جاتے ہیں۔ میں بھی خواب میں کام کرنے کی بجائے ان سے باتیں کر رہا ہوتا ہوں پھر اذان کی آواز آتی ہے تو وہ کچھ سامان خور ونوش نکالتے ہیں اور مجھے اپنے ساتھ روزہ افطار کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور میں ان کے ساتھ روزہ افطار کرنے لگ جاتا ہوں۔ باقی مجھے کچھ یاد تو نہیں مگر یہ خواب عجیب لگا کیونکہ ہمارے آفس کے اوقات اتنے نہیں ہیں کہ ہم افطار تک ادھر رہیں۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتا دیں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں۔

شدید بارش میں چھت ٹپکنا
فراز مبین ، سیالکوٹ
خواب : میں نے دیکھا کہ کافی بارش ہو رہی ہے اور ہم اپنے گھر کے اندر کمروں میں پریشان بیٹھے ہیں۔ بارش کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے کہ ہم اس خوف میں ہوتے ہیں کہ کہیں پانی اندر نہ آ جائے۔ اسی دوران ہماری چھت سے بھی پانی ٹپکنا شروع ہو جاتا ہے۔ اسی بات کو لے کہ ابھی پریشانی کے عالم میں بیٹھے ہوتے ہیں کہ ایک خوفناک دھماکے کی آواز آتی ہے اور ہمارے ساتھ والے کمرے کی چھت گر جاتی ہے۔ ہم سب چیخیں مارتے ہوئے ادھر سے باہر نکلتے ہیں۔ اسی کے ساتھ میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوہر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں اور لازمی طور پہ صدقہ و خیرات بھی کریں۔

چھت پر ٹہلنا
منیرہ علی، حیدر آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کی چھت پر ہوں اور نماز پڑھ کے اوپر ہی چل رہی ہوں جیسے واک کرنے کے لئے ہم پھرتے ہیں۔ چلتے چلتے دن کی روشنی نمودار ہونے لگتی ہے اور سورج طلوع ہونے لگتا ہے۔ مجھے یہ نظارہ بہت اچھا لگتا ہے اور میں ٹکٹکی باندھ کے دیکھتی چلی جاتی ہوں ۔ جب سورج اتنا بلند ہو جاتا ہے کہ میری آنکھیں چندھیانے لگتی ہیں تو میں پیچھے ہٹ جاتی ہوں۔ اس کے بعد مجھے نہیں یاد، شائد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر : بہت اچھا خواب ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی و فضل سے جلد ہی کوئی خوشخبری ملے گی اور حلال طریقے سے رزق میں اضافہ ہو گا جس سے آپ مالی طور پر مستحکم ہوں گے۔ چاہے کاروباری وسائل ہوں یا نوکری میں آسانی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو حسب استطاعت صدقہ و خیرات کیا کریں۔

جانور کا حملہ
رابعہ نصیر، اسلام آباد
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اکیلی پتہ نہیں کہاں چلی جا رہی ہوں ۔ رات کا وقت ہے اور کافی اندھیرا سا ہے بلکہ یوں سمجھیں جیسے جنگل سا ہے۔ اچانک سامنے سے ایک جانور مجھ پر حملہ کرنے کے لئے میری طرف چھلانگ لگاتا ہے اور میں خوفزدہ ہو کہ وہیں پتھر بن جاتی ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے مگر بہت دیر تک خوف کا شکار رہتی ہوں ۔ پلیز مجھے بتائیے کہ اس کی کیا تعبیر ہے ۔
تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا کسی کے دھوکے یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے مگر اللہ کی مہربانی سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارہ پا لیں گے ۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

اوپر والی منزل میں سانپ
بشرٰی بی بی ، مریدکے
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی نانی کے گھر گئی ہوئی ہوں اور وہاں سیڑھیاں چڑھتی ہوئی اوپر والی منزل کی طرف جا رہی ہوں۔ اچانک میری نظر اوپر کی طرف جاتی ہے وہاں مجھے ایک بہت بڑا کالے رنگ کا سانپ دکھائی دیتا ہے جو چھت سے چمٹا ہوتا ہے۔ اس کو دیکھ کے میں بہت زیادہ خوفزدہ ہو جاتی ہوں کیونکہ تنگ سی سڑھیوں میں مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ مجھ پر گر جائے گا ۔ اس کے بعد مجھے نہیں یاد کہ وہ گرا یا نہیں اور میں نے کیا کیا ۔ شائد میری آنکھ کھل گئی ہو ۔ مجھے کچھ بھی یاد نہیں، مگر یہ جو حصہ مجھے یاد ہے وہ اسی خوفناک سانپ والا یاد ہے۔
تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے ۔گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

مجمع میں تلاوت کرنا
نصیر احمد ، ڈیرہ غازیخان
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی مجمع یا جلسے نما جگہ پر ہوں اور پتہ نہیں شائد کسی کے کہنے پر یا خود ہی وہاں لوگوں کے سامنے کھڑا ہو کر قرآن پاک کی سورت کی تلاوت کرنے لگ جاتا ہوں ۔ وجہ مجھے نہیں پتہ کہ میں کیوں ادھر کھڑا ہو کر تلاوت کر رہا ہوتا ہوں مگر یہ یاد ہے کہ لوگ خاموشی سے سن رہے ہوتے ہیں ۔ جب میں تلاوت ختم کر کے اسٹیج سے نیچے اترتا ہوں تو وہاں ایک بزرگ بارعب سے چہرے والے مجھے گلے لگا کر بہت پیار کرتے ہیں ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔ گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پر فتح نصیب ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

خزاں میں پھول
آمنہ خاتون، فیصل آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کے چھوٹے سے لان میں کھڑی اپنے پودوں کو دیکھ رہی ہوتی ہوں ۔ اور حیران ہو رہی ہوتی ہوں کہ اس وقت سردی کے موسم میں خزاں ہر طرف ہے مگر میرا باغ انتہائی سرسبز اور رنگ برنگے پودوں و پھولوں سے بھرا ہوا ہے ۔ کہ ایسے خوش شکل پھول ہوتے ہیں کہ میں وہاں کھڑی یہ سوچ رہی ہوتی ہوں کہ یہ تو میں نے نہیں خریدے، یہ میرے باغ میں کیسے آ گئے۔ ان پر کافی تتلیاں بھی آ کر بیٹھی ہوتی ہیں ۔ غرض بالکل بہار کا سا سماں ہوتا ہے۔ جبکہ آج کل سردی کی وجہ سے سب جانتے ہیں کہ کہیں بھی ہریالی نہیں ہے ۔ برائے کرم مجھے اس کی تعبیر بتا دیں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی جس سے دنیاوی طور پر بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں۔

مردوں کی شادی میں شرکت
زیب النساء ، کراچی
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی شادی میں گئی ہوئی ہوں ۔ وہاں کافی چمک دمک والا ماحول ہوتا ہے جیسے عام طور پر ہمارے معاشرے میں ہوتا ہے۔ وہیں مجھے عورتوں کے گروپ میں انتہائی خوش و خرم اپنی کچھ رشتے دار نظر آتی ہیں جو انتقال کر چکی ہیں ۔ وہ بھی انتہائی زرق برق لباس پہنے مٹھائی کے ڈبے لئے موجود ہوتی ہیں۔ مجھے اس کے بارے میں بتا دیجئے کہ یہ کیسی شادی تھی جس میں سب مرے ہوئے ہی لوگ تھے ۔
تعبیر : آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خدانخواستہ کسی کی موت کی خبر بھی ہو سکتی ہے ۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔

چھٹیوں میں سیر پر جانا
ماہتاب بی بی، بھکر
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ کہیں چھٹیاں منانے جا رہی ہوں۔ ہم لوگ راستے میں تھکاوٹ اتارنے کے لئے رکتے ہیں۔ اچانک میری نظر پہاڑی کی ایک سائیڈ پر پڑتی ہے جہاں سے ایک پتلی سی نالی آ رہی ہوتی ہے۔ آگے بڑھنے پر ہم دیکھتے ہیں کہ آگے ایک زبردست سا چشمہ ہوتا ہے۔ ہم سب پیاس سے بے حال ہوتے ہیں تو پانی دیکھ کہ خوشی سے آگے آ کر اس کو پیتے ہیں، منہ دھوتے ہیں ۔ وہ پانی بہت ہی میٹھا اور مزے دار ہوتا ہے۔ ہم سب پی کر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس ویرانے میں ہم کو پانی ملا ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی ۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں۔

شادی میں جانے سے قبل لڑائی
عبداللہ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں ایک شادی پر ہوں جو کہ ہمارے کسی رشتے دار کی ہے۔ جہاں میں جانا نہیں چاہتا مگر میری بیوی زبردستی مجھے لے جاتی ہے ۔ وہاں جانے سے پہلے ہمارے گھر میں بہت لڑائی ہوتی ہے۔ جب ہم لڑ جھگڑ کر شادی پر پہنچتے ہیں تو مجھے یہ دیکھ کے بہت حیرت ہوتی ہے کہ دلہن اور دولہا ہمارے وہ رشتے دار ہوتے ہیں جن کا آج سے کئی سال پہلے انتقال ہو چکا ہوتا ہے۔ وہ بہت خوش نظر آ رہے ہوتے ہیں۔
تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوھر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے۔ جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں ۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ لازمی طور پر صدقہ و خیرات بھی کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔