فنکاروں کی فلاح وبہبود حکومتی ذمے داری ہے شرمیلا فاروقی

105 فنکار کراچی سے ہیں،فنکاروں کی محکمہ ثقافت کی کاوشوں کی ستائش


Showbiz Reporter January 24, 2014
شرمیلافاروقی فنکاروں میںامدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

بزرگ اور غریب فنکار ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں،مستحق فنکاروں کی مدد اور بحالی حکومتی ذمے داری ہے، سندھ حکومت یہ احسن طریقے سے نبھارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت شرمیلا فاروقی نے محکمہ ثقافت میں انڈوومنٹ فنڈ بورڈ کے اجلاس میں منتخب مستحق فنکاروں میں تقسیم چیک کی تقریب سے خطاب میں کیا انھوں نے کہا کہ انڈوومنٹ فنڈ کے دسویں اجلاس میں کل 252 مستحق فنکاروں میں ایک کروڑ41 لاکھ 20 ہزار روپے تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ انڈوومنٹ فنڈ بورڈ کے نویں اجلاس میں150غریب و مستحق فنکاروں، ادیبوں اور شاعروں کو منتخب کیا گیا تھا جن میں 78 لاکھ10ہزارروپے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

 photo 2_zps8c3d295c.jpg

دسویں اجلاس میں102مستحقین کو بورڈ کی متفقہ رائے سے منتخب کیا گیا ہے جن میں 63 لاکھ 10ہزار روپے تقسیم کیے جا رہے ہیں، تقریب میں بتایا گیا کہ نویں اجلاس کے57 اور دسویں اجلاس کے48 فنکاروں کا تعلق کراچی سے ہے، معاون خصوصی برائے ثقافت شرمیلا فاروقی نے فنکاروں میں چیک تقسیم کیے تقریب میں فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اندرونِ سندھ کے فنکاروں کو ان کے چیک بذریعہ ڈاک ارسال کر دیے گئے اس موقع پر فنکاروں نے محکمہ ثقافت کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں