وزیر داخلہ شیخ رشید کو چینی ہم منصب کا فون داسو بس واقعے پر بات چیت
دونوں وزراء کے درمیان تحقیق سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو چینی ہم منصب نے فون کیا اور داسو بس واقعے پر بات چیت کی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو چین کے وزیر برائے پبلک سکیورٹی زاؤ کیذہی (Mr. Zhao Kezhi) نے ٹیلیفون کیا اور داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی۔ دونوں وزراء کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی اور حادثے میں اب تک ہونے والی تحقیق سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر داخلہ نے بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزراء نے عزم کیا کہ کوئی بھی شرپسند طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات اعلی ترین سطح پر جاری ہیں، تحقیقات بہت جلد مکمل کرلیں گے۔ چینی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں، پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی ورکرز کو فُول پروف سکیورٹی دینگے۔
چینی وزیر زاؤ کیذہی نے بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر آپ سے بس حادثے پر کال کررہا ہوں، بس حادثے میں دونوں ملکوں کے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔