آسٹرازینیکا ویکسین کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی

کوویکس کے تحت پاکستان میں تین مختلف ویکسین آچکی ہیں


ویب ڈیسک July 17, 2021
پاکستان کو امریکا سے بطور امداد موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں بھی کوویکس پلیٹ فارم کے تحت ملی تھیں۔

کوویکس کے تحت آسٹرازینیکا ویکسین کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

ترجمان وزرات صحت ساجد شاہ کے مطابق کوویکس کے تحت آسٹرازینیکا ویکسین کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ آسٹرازینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزارخوراکیں بطور امداد اسلام آباد پہنچیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق کوویکیس کے تحت آسٹرازینیکا ویکسین کی یہ دوسری کھیپ ہے جب کہ پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 38 ہزارخوراکیں ملی تھیں۔

کوویکس کے تحت پاکستان میں تین مختلف ویکسین آچکی ہیں۔ کوویکس کے تحت آج پہنچے والی امدادی ویکسین کی چوتھی کھیپ ہے۔ دوکھیپ 26 لاکھ 74 ہزارتک کویکس ویکسین بطورامداد مل چکی جب کہ کوویکس کے تحت فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار خوراکیں بھی پاکستان کوملی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو امریکا سے بطورامداد موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں بھی کوویکس پلیٹ فارم کے تحت ملی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔