ہفتہ رفتہ سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی انڈیکس میں138پوائنٹس کمی

پورے ہفتے کے دوران پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب رہا


Business Desk September 10, 2012
مارکیٹ میںسرمایہ کاروںکی عدم دلچسپی کے باعث اوسط یومیہ کاروباری حجم 22 فیصدکم ہوکر 195 ملین شیئرہوگیا. فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: کراچی اسٹاک مارکیٹ اپنی بہترپوزیشن برقراررکھنے میںناکام رہی۔

7 ستمبرکوختم ہونیوالے کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 138 پوائنٹس(0.9فیصد)کمی سے 15253 کی سطح پرآگیا۔پورے ہفتے کے دوران پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب رہا۔مارکیٹ میںسرمایہ کاروںکی عدم دلچسپی کے باعث اوسط یومیہ کاروباری حجم 22 فیصدکم ہوکر 195 ملین شیئرہوگیا۔غیرملکی سرمایہ کروںنے بھی مارکیٹ میں سرمایہ لگانے میں دلچسپی کامظاہرہ نہیںکیا جس کے باعث غیرملکی سرمایہ کاری کا بہائو0.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تاہم کچھ مثبت ڈیولپمنٹس بھی دیکھنے کو ملیں جن کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں نیاجذبہ عود کر آیا۔

شرح سودمیںکمی اورحکومت کی جانب سے ان کمنگ کالزکے لیے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہائوس ایکس چینج کے قیام کی خبروںسے مارکیٹ میں مثبت امیدقائم ہوئی لیکن ان کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ نہیںدیکھاگیا۔ اگست میںمہنگائی (افراط زر)کے اعدادوشمار9.1 فیصدپردیکھنے کوملے جن کوآئندہ زری پالیسی میںشرح سودمیںکمی کے تناظرمیں دیکھا گیا۔ پی ٹی اے کی جانب سے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہائوس کے قیام کی خبریںپی ٹی سی ایل کے لیے سود مند ثابت ہوئیں ۔

پی ٹی سی ایل کوغیرملکی آپریٹرزکے ساتھ قیمتوں پربات چیت کااختیارملنے کے بعد پی ٹی سی ایل کی اسٹاک مارکیٹ میں قیمتوںمیں14.9 فیصداضافہ دیکھا گیا لیکن پاکستان کے دوبڑے سیمنٹ مینوفیکچررزلکی سیمنٹ اور ڈی جی خان سیمنٹ کے شیئرکی قیمتوں میں بالترتیب 1.8 اور 4.4 فیصدکمی دیکھی گئی۔ گزشتہ ہفتے اوسطاً یومیہ کاروباری حجم 5.21 ارب روپے رہا۔مارکیٹ سرمائے میں0.8 فیصد کمی دیکھی گئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق آئندہ چند ہفتے انتہائی دلچسپ ہوںگے کیونکہ عالمی مالیاتی فنڈکی جانب سے اپنے قرضوںکی واپسی کے لیے پاکستان کے حالات کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ این آراو عملدرآمد کیس سے متعلق سپریم کورٹ میںسماعت بھی مارکیٹ کی صورتحال پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں