گداگروں کے روپ میں بچے اغواء کرنیوالا گروہ گرفتار

گروہ کی سرغنہ خاتون فرار ہوگئی


Numainda Express July 17, 2021
گروہ کی سرغنہ خاتون فرار ہوگئی

پولیس نے کالاشاہ کاکو میں گداگروں کے روپ میں بچے اغواء کرنیوالا گروہ گرفتار کرلیا، گروہ کی ایک خاتون سے تین بچے برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق کالاشاہ کاکو کے نواحی گاؤں چک 45میں گداگروں کے روپ میں ایک خاتون اور دو مردوں نے صفدر نامی دیہاتی کی پانچ سالہ بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔

شک پڑنے پر دیہاتیوں نے گداگروں کی تلاشی لی تو ان کے قبضہ سے تین بچے برآمد ہوئے۔ گروہ کی سرغنہ خاتون فرار ہوگئی جبکہ دو مردوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہےپولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔