ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف کوہلی اور شرما کو پرفارم کرنا پڑے گا گوتم گھمبیر

ورلڈ کپ 2019 کی طرح اب بھی کوہلی اور روہت شرما کی پرفارمنس اہم ہوگی، گوتم گھمبیر


Sports Reporter July 17, 2021
ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اور بھارت کو گروپ ٹو میں ایک ساتھ رکھا گیاہے فوٹو: فائل

سابق بھارتی کرکٹر گوتھم گھمبیر نے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں ساری ذمہ داری ویرات کوہلی اور روہت شرما پرڈال دی۔

ایک انٹرویو میں گوتھم گھمبیر کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ بہت خاص ہوگا، پریشر اور جوش و جذبے سے بھرپور میچ میں سینئر کھلاڑیوں پر ذمہ داری عائد ہوگی کہ وہ آگے بڑھ کر پرفارم کریں۔ اس اہم میچ میں میرے نزدیک ویرات کوہلی اور روہت شرما کو امیدوں کا سارا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانا ہوگا۔ نوجوان باصلاحیت ضرور ہیں لیکن ایسےمیچز میں ان پر دباو بہت زیادہ ہوتاہے۔

گوتم گھمبیر نے کہا کہ اگر سینئیرز کی کارکردگی بہتر ہوگی تو انہیں بھی اعتماد ملے گا۔ پاکستان اور بھارت کا آخری معرکہ ورلڈکپ 2019 میں اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہوا تھا۔ روہت شرما نے 140 جبکہ کوہلی نے 77 رنز اسکور کئے تھا۔ بھارت 89 رنز سے فاتح رہا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے جاری کردہ گروپس میں پاکستان اور بھارت کو گروپ ٹو میں ایک ساتھ رکھا گیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔