اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرنے کی مدت میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ

آخری تاریخ میں31 جنوری کے بعد توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آخری تاریخ میں31 جنوری کے بعد توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے صوبے میں دستی (مینول) اسلحہ لائسنس کوکمپیوٹرائز کرانے کی آخری تاریخ میں31 جنوری کے بعد توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ممتاز علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ دستی اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کی آخری تاریخ 31دسمبر تھی جس میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی اور جو لائسنس کمپیوٹرائزڈ نہیں کرائے جائیں گے ان تمام مینول اسلحہ لائسنسوں کو منسوخ کردیا جائے گا اور اسلحہ ضبط کرنے کیلیے مہم چلائی جائے گی، ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق دستی اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز نہ کرانے والے شہریوں سے اسلحہ کی برآمدگی کے لیے مہم کے دوران گھر گھر تلاشی لی جائے گی، حکومت سندھ غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات کی فوری سماعت کیلیے 5 اسلحہ عدالتیں تشکیل دے گی۔
Load Next Story