کورونا وائرس کی ٹوکیواولمپکس کے ویلیج میں انٹری

کووڈ پازٹیوشخص غیر ملکی ہے جسے 14 دن کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے، حکام


Sports Reporter/ July 17, 2021
کووڈ پازٹیوشخص جاپانی نہیں اوراس غیرملکی شخص کو 14 دن کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے، حکام

ٹوکیو اولمپکس کے ویلیج میں پہلا کورونا پازٹیو کیس سامنے آگیا.

جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلیج میں مقیم کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ پازٹیو آنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم ٹوکیوگیمزآرگنائزنگ کمیٹی کے اعلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ گیمزسے متعلقہ کوویڈ پازٹیوشخص جاپانی نہیں اوراس غیر ملکی شخص کو 14 دن کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

منتظمین کے مطابق ویلیج میں گیارہ ہزار کے قریب ایتھلیٹس اور آفیشلز کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ کوویڈ پازٹیو کیسزکے بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر تمام احتیاطی انتطامات کرلیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کا بائیس رکنی دستہ ان کھیلوں میں شریک ہوگا۔ قومی دستے کے دو کوویڈ لائژن آفیسر ڈاکٹر اسد عباس اور جاوید شمشاد لودھی اس وقت ویلیج میں ہیں۔ بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ نور شہزاد، سوئمرز بسمہ خان، حسیب طارق، شوٹرگلفام جوزف، خلیل اختر، غلام مصطفی بشیراوران کے ساتھ آفیشلزآج ویلیج پہنچ جائیں گے۔ ٹوکیو اولمپکس کی رنگارنگ افتتاحی تقریب 23 جولائی کو ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں