این سی اوسی  کا صرف عید کے پہلے روز ویکسی نیشن سینٹربند رکھنے کا فیصلہ

این سی اوسی نے ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کے دنوں کا شیڈول بھی تبدیل کردیا

این سی او سی نے ویکسین کی دوسرے خوارک لگانے کے دنوں کا شیڈول بھی ریوائز کردیا ہے۔ فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD:
این سی او سی نے عید کی تعطیلات کے دوران صرف عید کے پہلے روز ہی ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران ویکسی نیشن کے بارے این سی او سی کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق صرف عید کے پہلے روز ہی ویکسی نیشن بند رہے گی، جب کہ عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا۔

این سی او سی نے اب ویکسین کی دوسرے خوارک لگانے کے دنوں کا شیڈول پر بھی نظر ثانی کرلی ہے، جس کے تحت دوسری خوارک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک ان پر کردی گئی ہے، عوام سائنو فارم کی دوسری خوارک اب 21 دنوں کے بعد، سائنو ویک کی دوسری خوارک 28 دنوں کے بعد جب کہ آسٹرازینیکا کی دوسری خوارک اب 28 دنوں کے بعد لگا سکیں گے۔
Load Next Story