سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے مسافرکورونا وائرس میں مبتلا نکلے

مسافروں کوقرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک July 17, 2021
مسافرسعودی ایئرلائن کی پروازایس وی 700 کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچے تھے۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافر کورونا وائرس میں مبتلا نکلے۔

سعودی عرب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجدہ سے آنے والے 12 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ مسافرسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچے تھے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے توان میں 12 مسافروں کی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ مسافروں کوقرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں