ملازمت سے انکار پر زمیندار نے یتیم بچے کو قتل کردیا

پولیس نے لڑکے کی ماں ممتاز بی بی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے لڑکے کی ماں ممتاز بی بی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پاکپتن کے نواحی گاؤں 11 ایس پی میں ملازمت سے انکار کرنے پر بااثر زمیندار نے مبینہ طور پر یتیم لڑکے کو تشدد کرکےقتل کر دیا۔


پولیس کے مطابق مقتول واصف نے گاؤں کے زمیندار مشتاق کے پاس نوکری سے انکار کیا تھا۔ واصف کو زمیندار کا ملازم محمد حسین گھر سے بلا کر لے گیا جس کے بعد ورثا کو لڑکے کی لاش ویرانے سے ملی۔

پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے لڑکے کی ماں ممتاز بی بی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Load Next Story