سنت ابراہیمی کی پیروی کریں لیکن اپنی یا دوسروں کی صحت کو قربان نہ کریں صدر مملکت

عید کے موقع پراپنی ابھرتی ہوئی معیشت کولاپرواہی کی نذرنہ ہونے دیں، عارف علوی


ویب ڈیسک July 17, 2021
ماسک پہنیں، اپنی جائے نمازلے کرجائیں، ہاتھ دھویں، فاصلہ رکھیں اورگلے نہ ملیں، صدر مملکت

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ سنت ابراہیمی کی پیروی کریں لیکن اپنی یا دوسروں کی صحت کو قربان نہ کریں۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ٹوئٹ میں کہا کہ کووڈ کے نئے کیسزمیں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز9 جولائی 2020 کے بعد کیسزکی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی۔

صدرمملکت نے کہا کہ عید پر جب آپ قربانی کے جانورخریدیں یا قربانی کریں یا پھر جب آپ نماز کیلئے جائیں تو احتیاط کریں، ماسک پہنیں، اپنی جائے نمازلے کرجائیں، ہاتھ دھویں، فاصلہ رکھیں اورگلے نہ ملیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ عید کے موقع پراپنی ابھرتی ہوئی معیشت کو لاپرواہی کی نذر نہ ہونے دیں، سنت ابراہیمی کی پیروی کریں لیکن اپنی یا دوسروں کی صحت کو قربان نہ کریں، مضبوط اقوام نظم و ضبط کے ساتھ ابھرتی ہیں اور آپ مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |