دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ ختم

کھلاڑی 21 جولائی کولاہور پہنچ کر مقامی ہوٹل میں آئسولیشن اختیار کریں گے


Sports Reporter July 17, 2021
قومی کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس روانہ ہوں گے  فوٹو: ایکسپریس 

 

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز کا گیارہ روزہ تربیتی کیمپ ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں ختم ہوگیا۔

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ٹیسٹ کرکٹرزکا گیارہ روزہ تربیتی کیمپ ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں اختتام پزیر ہوگیا، بائیو سیکیور ماحول میں این سی اے کے ہیڈ آف پلیئرز ڈویلمپنٹ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی کیمپ میں مدعو تمام گیارہ ٹیسٹ کرکٹرز بشمول عابد علی، اظہرعلی، فواد عالم، عمران بٹ، محمد عباس، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، شاہ نواز دھانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود شریک ہوئے۔ ان کے ساتھ 6 اضافی کھلاڑی عاکف جاوید، عرفان اللہ شاہ، میر حمزہ، محمد حسن، محمد عمر اور سیف اللہ بنگش بھی کیمپ کا حصہ بنے۔

کیمپ میں سابق ٹیسٹ کپتان محمدیوسف بیٹنگ کوچ ،مشتاق احمد اسپن بولنگ ،عمررشید فاسٹ بولنگ کوچ، عتیق الزماں فیلڈنگ کوچ، امتیاز احمد فزیوتھراپسٹ ،صبور احمد اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ اورعمران سلطان مساجر تھے۔

کیمپ کے اختتام پرتمام کھلاڑی 21 جولائی کولاہور پہنچ کر مقامی ہوٹل میں آئسولیشن کریں گے اور اس کے بعد کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس روانہ ہوجائے گی ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں