کراچی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک گینگسٹر سمیت 6 زخمی

اردویونیورسٹی کے قریب ایمبولینس پرفائرنگ،ڈرائیورجاں بحق،ایم کیوایم کااظہارمذمت


Staff Reporter January 24, 2014
نیپیئر میں 35 سالہ مفصل ماراگیا،لیاری سے لاش ملی،بوری بند خاتون کی لاش کی شناخت۔ فوٹو: فائل

GILGIT: کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران3افرادہلاک اورگینگسٹرسمیت6زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال اردو یونیورسٹی کے قریب نامعلوم ملزمان نے جے ڈی سی کی ایمبولینس نمبر CU-2914 پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال لے جایاگیا جہاں 28 سالہ محمد علی دوران علاج دم توڑگیاجبکہ 25 سالہ ولی محمد کی حالت تشویشناک ہے۔ مقتول ایمبولینس کاڈرائیوراور گلستان جوہر راڈو بیکری کے قریب رہائش پذیرتھاجبکہ زخمی ہونے والا ایمبولینس میں سوارمریض کاتیماردار ہے جو مریض وسیم کو ایمبولینس میں جناح اسپتال سے عباسی اسپتال لارہاتھا،مقتول ڈرائیورکی میت اس کی رہائش گاہ پہنچی توعلاقے میںکشیدگی پھیل گئی۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ایمبولینس پرفائرنگ سے ڈرائیورکی ہلاکت پرافسوس کا اظہارکیاہے۔نیپئرمیں فائرنگ سے 35 سالہ مفصل ہلاک ہوگیا،مقتول لیاری کارہائشی ہے۔

 photo 5_zpsf57716bb.jpg

گلستان جوہربلاک 15نادرا آفس کے قریب فٹ پاتھ سے ملنے والی بوری بندخاتون کی لاش کواس کے والد عبدالرشیدنے ریماکے نام سے شناخت کرلیا، مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی منگل کوموبائل فون خریدنے کیلیے سخی حسن پرواقع موبائل مارکیٹ گئی تھی جس کے بعدانھوں نے اپنی بیٹی سے متعددبار موبائل فون پر رابطہ بھی کیاجس پر اس نے بتایا کہ وہ تھوڑی دیر میں گھرآ رہی ہے تاہم دوپہر کے بعد اس کاموبائل فون بند رہا اور وہ گھر نہیں لوٹی تاہم بدھ کی صبح ریماکی بوری بند لاش ملی جسے گردن پرگولی مار کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ اورنگی ٹاؤن مصطفیٰ آبادسیکٹر الیون بی کی رہائشی تھی۔پولیس نے مقتولہ کے موبائل فون نمبرکی مددسے تحقیقات آگے بڑھارہی ہے۔

غازی آبادکرسچن کالونی میں واقعے مکان میں دامادشہباز کی فائرنگ سے50 سالہ سسر اسحٰق اور2 سالے27 سالہ جمیل اور25 سالہ نعیم زخمی ہوگئے۔ سرجانی ٹائون نادرن بائی پاس کے قریب فائرنگ سے32 سالہ نوراحمد زخمی ہوگیا وہ لیاری کے علاقے جمال الدین کمپائونڈ مکان نمبرA-1نشتر روڈ کارہائشی ہے اور اس کاتعلق لیاری گینگ وار ہے،سچل میں فائرنگ سے40 سالہ محمد طحہٰ زخمی ہوگیا۔ قائدآبادشیر پاؤکالونی میں پرچون کی دکان پرفائرنگ سے 55 سالہ حاجی سرورشدید زخمی ہوگیا۔ لیاری کے علاقے کلاکوٹ بکرا پیڑی کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مرنے والا لیاری گینگ وار کا کارندہ ہے اور اس کے قبضے سے کلاشنکوف اور دیگر ہتھیار بھی ملے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں