پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل

پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد رہی سہی کسر اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کر کے پوری کردی، سی این جی ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک July 17, 2021
پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد رہی سہی کسر اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کر کے پوری کردی، سی این جی ایسوسی ایشن (فائل فوٹو)

پنجاب اور خیبر پختونخوا بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز اور جنرل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی دو روز کے لیے بند کی گئی ہے، گیس کی فراہمی ہفتہ سے پیر تک معطل رہے گی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے طرف سے ہفتہ سے پیر تک گیس کی فراہمی معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر لوگوں کو اپنے گھروں کو جانا ہوتا ہے، دوسری جانب پیٹرول بھی مہنگا کر دیا گیا ہے، رہی سہی کسر سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر کے پوری کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔