مون سون بارشیں عمان منتقل شہر میں سمندری ہوائیں بحال

پیر سے تھرپارکر، میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پیر سے تھرپارکر، میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان (فائل فوٹو)

KARACHI:
مون سون بارشوں کا سلسلہ اومان منتقل ہوگیا، 4 روزہ بندش کے بعد سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہوگئیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق جنوب مشرقی سندھ پر موجود ہوا کا کم دباؤ اومان کی جانب بڑھ گیا، مون سون اثرات کے سبب آئندہ 2 روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود، تیز ہوائیں چلنے اور صبح و رات میں بوندا باندی ہونے کا امکان رہے گا، پیر اور منگل کو تھرپارکر، میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ 24 جولائی کے بعد ایک اور لو پریشر خلیج بنگال میں بن سکتا ہے، ہوا کا کم دباؤ ملک کے بالائی علاقوں میں اثر انداز ہوسکتا ہے، سندھ پر اثرانداز ہونے کا امکان کم ہے۔ہواؤں کی بندش اور نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب ہفتے کو شہر میں دن بھر شدید گرمی رہی، جس کے دوران پارہ 38.1 ڈگری تک جاپہنچا تاہم شام کے وقت گزشتہ 4 روز سے بند سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر بحال ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی اتوار سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }