کامیاب جوان پروگرام رواں ماہ شروع ہوگا حکومت 1600 ارب فراہم کریگی
یہ رقم ملک کی غریب آبادی کو غربت سے نکالنے کے لیے دی جائے گی
حکومت کامیاب جوان پروگرام رواں ماہ جاری کردے گی جس کے لیے وہ تین سال میں 1600 ارب روپے فراہم کرے گی، یہ رقم ملک کی غریب آبادی کو غربت سے نکالنے کے لیے دی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام رواں ماہ جاری کردیا جائے گا۔ حکومت کامیاب جوان پروگرام کے لیے آئندہ تین سال میں 1600 ارب روپے فراہم کرے گی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام منصوبے کے تحت چھوٹے کاروبار اور کسانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے جب کہ احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ 45 لاکھ خاندانوں کو قرض کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی۔ 1600 ارب روپے کی رقم تین سے پانچ سال کے دوران 30 لاکھ خاندانوں کا طرز زندگی بہتر بنانے کے لیے دی جائے گی۔
کامیاب کسان پروگرام کے تحت ساڑھے 12 ایکٹر اراضی رکھنے والوں کسانوں کو فی فصل 1 لاکھ 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ کسانوں کو مشینری اور دیگر آلات کے لیے 2 لاکھ روپے سے زائد کا قرض بھی فراہم کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت بلاسود 5 لاکھ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا جب کہ نیا پاکستان اسکیم کے تحت کم لاگت گھروں کے لیے 27 لاکھ روپے کا قرض فراہم کیا جائے گا۔
سبسڈائزڈ ریٹ پر نیا پاکستان گھر اسکیم کے بغیر 20 لاکھ تک قرض آسان شرائط پر فراہم کیا جائے گا اورکامیاب پاکستان پروگرام کے تحت اسکل ڈیویلپمنٹ کے لیے کامیاب ہنرمند پروگرام شروع کیا جائے گا۔