ڈیرہ غازیخان لادی گینگ کا سرغنہ مقابلے میں ہلاک ساتھی بھی مارا گیا

بدنام زمانہ اشتہاری اوراس کے ساتھی رمضان نامی مغوی کے ہاتھ،ناک اورکان کاٹنے کے واقعہ میں ملوث تھے،آرپی اومحمدفیصل رانا


Numainda Express July 18, 2021
بدنام زمانہ اشتہاری اوراس کے ساتھی رمضان نامی مغوی کے ہاتھ،ناک اورکان کاٹنے کے واقعہ میں ملوث تھے،آرپی اومحمدفیصل رانا۔ فوٹو : فائل

KARACHI: دہشت اور خوف کی علامت سمجھے جانے والے اشتہاری مجرمان لادی گینگ کا سرغنہ خدابخش عرف خدی چاکرانی پولیس مقابلہ میں ایک ساتھی سمیت ماراگیا۔

آر پی او محمد فیصل رانا نے بتایا ہے کہ بدنام زمانہ اشتہاری اور اس کے ساتھی رمضان نامی مغوی کے ہاتھ ، ناک اور کان کاٹنے کے واقعہ میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کے دوران تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں پولیس پارٹی پر مجرمان نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں خدا بخش عرف خدی چاکرانی اور اسماعیل عرف بلال مارے گئے جو دہشت گری، قتل،ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین نوعیت کے 30سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔

انہوں نے بتایا کہ لادی گینگ کے گرد گھیرا تنگ ہونے پر اس کے 3ساتھیوں نے خود کوقانون کے حوالے کردیا، سرنڈرکرنے والے ملزم یعقوب بزدار عرف یعقوبی ، رمضان عرف رمضی، چاکر سمیت6 گرفتار ملزمان پولیس اور بی ایم پی کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

آر پی او فیصل رانانے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان، اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر پولیس نے لادی گینگ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھا ہوا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔