نئی دہلی سنندا اپشکر کی پراسرار موت کرائم برانچ تحقیقات کرے گی

میڈیکل رپورٹ میں ان کی موت کو خود کشی قرار دیا گیا


INP January 24, 2014
میڈیکل رپورٹ میں ان کی موت کو خود کشی قرار دیا گیا۔ فوٹو: فائل

SARGODHA: بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی پراسرارموت کی تحقیقات دہلی کی کرائم برانچ کو سونپ دی گئیں۔ یہ بات جمعرات کو بھارتی میڈیا نے بتائی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی وزیر ششی تھرورکا پاکستانی صحافی مہرتارڑ کے ساتھ اسکینڈل سامنے آنے کے بعداپنی اہلیہ سے جھگڑاہوا تھا جس کے بعد سنندا پشکر ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئیں۔ میڈیکل رپورٹ میں ان کی موت کو خود کشی قرار دیا گیا جبکہ پولیس نے تفتیش میں موت کو قتل قرار دیاجس پر حکومت نے معاملے کی تحقیقات کیلیے دہلی کرائم برانچ کوذمے داری سونپ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں