’’ولیج ٹیم سے فاتح عالم‘‘ گرین شرٹس کی کایا پلٹ پر وان بھی حیران

پاکستان ایک ناقابل پیشگوئی بہترین ٹیم ہے، مائیکل وان کا ٹویٹ


Sports Desk July 18, 2021
پاکستان ایک ناقابل پیشگوئی بہترین ٹیم ہے، مائیکل وان کا ٹویٹ۔ فوٹو: فائل

''ولیج ٹیم سے فاتح عالم'' ایک ہفتے میں گرین شرٹس کی کایا پلٹ پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان بھی حیران رہ گئے۔

میزبان بی ٹیم کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہونے والی پاکستان ٹیم نے پہلے ٹی 20 میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 31 رنز سے کامیابی حاصل کرلی، اس سے مائیکل وان اور ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار ای ین بشپ بھی کافی متاثر دکھائی دیے۔

وان نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان ایک ناقابل پیشگوئی بہترین ٹیم ہے، ایک ہفتے کے اندر وہ کسی ولیج ٹیم سے فاتح عالم سائیڈ میں تبدیل ہوگئی، اسی لیے مجھے انھیں ایکشن میں دیکھنا پسند ہے۔

ای ین بشپ نے کہا کہ پاکستان کو مبارکباد،میچ دیکھ کر بہت لطف آیا،کراؤڈ کا ردعمل بھی زبردست تھا۔ شائقین نے بھی دل کھول کر گرین شرٹس کو سراہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |