فضل الرحمن بھی حکومت سے ناراض آج وطن پہنچیں گے وزیراعظم سے وقت مانگ لیا
فضل الرحمن بھی آپریشن کے معاملے پر اعتماد میں نہ لیے جانے پر وزیراعظم سے ناراض ہیں۔
SARGODHA:
مولانا سمیع الحق کے بعد مولانا فضل الرحمن بھی مذاکرات کا سلسلہ ختم کر کے آپریشن شروع کرنے کیلیے اعتماد میں نہ لیے جانے پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کی حکومت سے اظہار ناراضی کیلیے بے تاب ہیں۔
فضل الرحمن ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں اور انھوں نے وہاں سے ہی وزیراعظم آفس کے عملے سے رابطہ کر کے وزیراعظم سے ملاقات کیلیے وقت مانگ لیا ہے ۔ مولانا کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔انھوں نے وزیراعظم سے ملاقات کیلیے وقت مانگ لیا۔