چمن بارڈر عارضی طور پر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

پاک افغان بارڈر پر پانچویں روز بھی بدستور ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہے


ویب ڈیسک July 18, 2021
پیدل آمدو رفت کھولنے سے پاکستان میں پھنسے ہزاروں افغان شہری واپس چلے گئے فوٹو: فائل

افغانستان کے سرحدی ضلع اسپن بولدک پر طالبان کے قبضے کے بعد بند کی گئی پاک افغان سرحد کو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ چمن سے متصل افغانستان کے اہم ضلع اسپن بولدک پانچویں روز بھی طالبان کے کنٹرول میں ہے، جس کی وجہ سے پاک افغان بارڈر پر پانچویں روز بھی بدستور ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے باب دوستی کے چمن بارڈرکو عارضی طور پر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ باب دوستی گیٹ صبح 8 سے10 بجے جب کہ شام 4 سے 6 بجے تک کھلا رہے گا، اب تک ہزاروں افغان شہری اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آبائی ملک میں داخل ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |