افغان سفیر کی اغوا ہونے والی بیٹی کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر سے متعلق وضاحت

سوشل میڈیا پر میری بیٹی کی غلط تصویر شیئر کی گئی، افغان سفیر


ویب ڈیسک July 18, 2021
سوشل میڈیا پر میری بیٹی کی غلط تصویر شیئر کی گئی، افغان سفیر

پاکستان میں افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل نے اغوا ہونے والی بیٹی کی سوشل میڈیا پر تصویر سے متعلق وضاحت کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں نجیب اللہ علی خیل نے کہا کہ وہ انتہائی مجبور ہوکر اپنی بیٹی سلسلہ علی زئی کی تصویر جاری کررہے ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی کے نام پر کسی دوسری لڑکی کی تصویر زیر گردش ہے، حالانکہ وہ اس لڑکی کو جانتے تک نہیں۔



واضح رہے کہ 16 جولائی کو اسلام آباد میں نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کو مبینہ طور پر ٹیکسی ڈرائیوروں نے مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں