فیکٹری کی چھت سے گِر کر چینی شہری جاں بحق

چینی شہری تعمیراتی کام کی نگرانی کررہا تھا کہ چھت سے گرگیا، فیکٹری انتظامیہ کا بیان

چینی شہری تعمیراتی کام کی نگرانی کررہا تھا کہ چھت سے گرگیا، فیکٹری انتظامیہ کا بیان ۔ فوٹو:فائل

گاڑیوں کے ٹائر بنانے والی فیکٹری کی چھت سے گرکر چینی شہری جاں بحق ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹری میں واقع نوری آباد صنعتی علاقے میں گاڑیوں کے ٹائر بنانے والی فیکٹری کی چھت سے گرکر چینی شہری جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش سول اسپتال حیدر آباد منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فیکٹری انتظامیہ اور عینی شاہدین نے بیان دیا ہے کہ چینی شہری تعمیراتی کام کی نگرانی کررہا تھا، اور اسی دوران بے دھیانی میں فیکٹری کی چھت سے نیچے گرگیا اور اس کی موت واقع ہوگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم چینی شہری جانبر نہ ہوسکا۔ واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story