ن لیگ کا آزاد کشمیر چیف الیکشن کمشنر سے وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

عمران خان کھلم کھلا آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ترجمان (ن) لیگ


ویب ڈیسک July 18, 2021
عمران خان نے قانونی حکم کی خلاف ورزی کر کے الیکشن کمشن کو چیلنج کیا ہے، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان خود کو ہر قانون اور ضابطے سے بالاتر سمجھتے ہیں، آئین کے تحت خود مختار اداروں، الیکشن کمیشن اور ریاستی اداروں کو عمران صاحب خاطر میں نہیں لاتے، گزشتہ روز عمران خان نے قانون اور اداروں کو خاطر میں نہ لانے کا عملی مظاہرہ دکھایا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس وزیر کو الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر سے نکل جانے کا حکم دیا، عمران خان اسے ہی ہیلی کاپٹر میں اپنے ساتھ لے آئے، انہوں نے قانونی حکم کی خلاف ورزی کر کے الیکشن کمشن کو چیلنج کیا ہے، یہ رویہ عمران صاحب کی مجرمانہ اور فسطائی ذہنیت کا ثبوت ہے، عمران خان نے پہلے گالی گلوچ بریگیڈ کو آزاد جموں و کشمیر بھیجا، نوٹ نہ چلے تو گولی چلائی، اب کھلم کھلا الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ڈسکہ والی ووٹ چوری کے ہتھکنڈوں کا آزاد جموں و کشمیرکے عوام ڈسکہ کے عوام کے انداز میں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں