پاورپلانٹ پرآسمانی بجلی گرنے اورمنگلا ڈیم سے کم پانی کے باعث بجلی کی پیداوارمیں کمی

بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے مقامی گیس کا مزید 3 اعشاریہ 75 فیصد مختص کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک July 18, 2021
بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے مقامی گیس کا مزید 3.75فیصد مختص کردیا، وزیر توانائی۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے بتایا ہے کہ چائنا حب پاور پلانٹ پرآسمانی بجلی گرنے اورمنگلا ڈیم سے کم پانی کے اخراج کی وجہ سے بجلی کی پیداوارمیں کمی ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے انکشاف کیا کہ چائنا حب پاور پلانٹ پرآسمانی بجلی گرنے اور منگلا ڈیم سے کم پانی کے اخراج کی وجہ سے بجلی کی پیداوارمیں کمی ہوگئی ہے۔



حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے مقامی گیس کا مزید 3 اعشاریہ 75 فیصد مختص کردیا گیا ہے، تاہم پاور سیکٹر کو گیس کی یہ فراہمی چند دنوں کیلیےعارضی طور پر کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |