جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز سے اعزازی ڈگری حاصل کرنے کے موقع پر روایتی گریجویشن لباس میں الجھ کر رہ گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل کو جان ہاپکنز یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری سے نوازا جس کے لیے ایک سادہ لیکن باوقار تقریب بھی رکھی گئی تاہم پوری تقریب میں جرمنی کی چانسلر گاؤن میں ہی الجھی رہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں اعزازی ڈگری دی گئی اور اس کے بعد گریجویشن کی تکمیل کی تقریب کے لیے مختص روایتی لباس کا ایک حصہ پہننے کو دیا گیا۔
67 سالہ انجیلا میرکل اس موقع پر گڑبڑا گئیں اور انہیں سمجھ نہیں آیا کہ اس اوڑھنی کو کس طرح لینا ہے جس پر ڈگری دینے والے یونیورسٹی کے پرنسپل نے ان کی مدد کی تاہم اس کے باجود بھی انجیلا میرکل الجھن کا شکار رہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاؤن کو درست کرنے کی کوشش میں ناکامی پر انجیلا میرکل کے چہرے پر غصے کے آثار بھی نمایاں تھے۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔