صحافیوں اور ورکرز کے قتل پر پی ایف یو جے کا ملک گیر احتجاج
ملک بھرمیں صحافیوں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو سرکاری تقاریب کابائیکاٹ کرینگے، پی ایف یوجے
لاہور:
صحافیوں اور میڈیا ورکرزکی ٹارگٹ کلنگ اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے) کی جانب سے 10 روزہ سوگ کے سلسلے میں ملک بھرمیں علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔
کراچی پر یس کلب پربھوک ہڑتالی کیمپ لگایاگیا،جس میں میڈیاسے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں وتنظیموں کے نمائندوں نے بھی کیمپ کا دورہ کرکے صحافیوں سے یکجہتی کااظہارکیا۔اس موقع پرصحافیوںکی ٹارگٹ کلنگ،قاتلوں کی عدم گرفتاری اورحکومتی بے حسی پر اظہار افسوس کر تے ہوٍئے شدیدنعرے بازی کی گئی۔ پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک طویل عرصے سے کر اچی سمیت پورے ملک میں صحافیوں کو ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاجارہاہے اورسچ لکھنے کی پاداش میں انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،حکومت کو باربار آگاہ کرنے کے باوجوداب تک ان کے تحفظ کیلیے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے بلکہ تشددکے واقعات میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے، اگر پی ایف یوجے کے مطالبات پرتوجہ نہ دی گئی اورتحفظ فراہم نہ کیاگیاتوآئندہ مر حلے میں غیرمعینہ مدت تک بھوک ہڑتال اوروفاقی اورصوبائی حکومتوں کی تقریبات کابائیکاٹ کیا جائیگا۔
بھوک ہڑتالی کیمپ میں کے یوجے کے سابق صدر جاویدچوہدری،رفیق بلوچ، عبد القدوس، عطا اللہ ابڑو،سعیدجا ن بلوچ،آصف محمود،اقتدار انوراور دیگر نے شرکت کی جبکہ پریس کو نسل پاکستا ن کے رکن سیئر صحافی بچل لغاری نے صحافیوں کوجوس پلاکرعلامتی بھوک ہڑتال ختم کرائی۔ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس نے پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں ایچ یو جے کے صدر جنید خانزادہ، سیکرٹری جاوید چنہ، پی ایف یو جے کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن حمید الرحمٰن، پریس کلب کے سیکریٹری حامد شیخ، سابق صدر محمد شاہد شیخ، ایچ یو جے کے ناصر شیخ، اشوک شرما، عاشق ساند سمیت صحافیوں، پریس فوٹو گرافرز، کیمرہ مینز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بھوک ہڑتال کرنیوالے صحافی، بینرز اٹھائے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما حمید الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہائوسز اور صحافیوں پر تواتر کے ساتھ حملے کیے جا رہے ہیں لیکن حکومت تمام تر دعوئوں کے باوجود آج تک کسی بھی صحافی کے قاتل کو گرفتار نہیں کر سکی۔ انھوں نے کہا کہ پی ایف یو جے نے آزادی صحافت کیلیے طویل جدوجہد کی ہے اور ہم اپنی آزادی کے تحفظ کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بھوک ہڑتال کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایکسپریس نیوز کے کارکنوں اور لاڑکانہ کے صحافی شان ڈہر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔