14 پاکستانی پلیئرزکے انڈین ہاکی لیگ سے معاہدے
ایونٹ آئندہ برس 5 جنوری سے 3 فروری تک شیڈول، نیلامی آئندہ ماہ کی جائے گی
JOHANNESBURG:
اسٹار پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس سمیت 14 پاکستانی پلیئرز نے انڈین ہاکی لیگ سے معاہدے کرلیے۔
افتتاحی ایڈیشن آئندہ برس 5 جنوری سے 3 فروری کے درمیان منعقد ہوگا،عالمی گورننگ باڈی ایف آئی ایچ کی منظور شدہ ہاکی انڈیا ( ایچ آئی ) کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے یہ تمام 14 پلیئرز ان 80 غیرملکی پلیئرز کے پول میں شامل کیے جائیں گے ، جن کی خدمات مختلف فرنچائزز آئندہ ماہ ہونے والی نیلامی کے ذریعے حاصل کرسکیں گی۔
پاکستان سے لیگ کیلیے منتخب کیے جانے والے کھلاڑیوں میں عمران شاہ، عمران بٹ، محمد عرفان، سہیل عباس، محمد عمران، سید کاشف شاہ، محمد رضوان جونیئر، فرید احمد، راشد محمود، محمد توثیق، محمد رضوان سینئر، شفقت رسول، وقاص محمد اور علی شان موجود ہیں، ایچ آئی کے سیکریٹری جنرل نریندرا بٹرا ہاکی انڈیا لیگ کے چیئرمین ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان ہاکی کی ' کریم ' ہمارے افتتاحی ایڈیشن کیلیے دستیاب ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ لندن اولمپکس میں پاکستان کی قیادت کرنے والے تجربہ کار فارورڈ سہیل عباس کو 349 انٹرنیشنل گول بنانے کا ورلڈ ریکارڈ بھی حاصل ہے، میگا ایونٹ میں گرین شرٹس نے ساتویں پوزیشن کے ساتھ اختتام کیا تھا، نریندرا بٹرا کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی شائقین پاکستانی پلیئرز کو اپنے میدانوں میں کھیلتے ہوئے دیکھنا پسند کریںگے، ہمیں امید ہے کہ چھ ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ کھیل کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف ) کے صدر قاسم ضیا اور سیکریٹری جنرل آصف باجوہ بھی انڈین ہاکی لیگ میں پاکستان کے 14 پلیئرز کو لیے جانے پر خوش ہیں۔
آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک کی جانب سے اپنے ایونٹ میں ہمارے پلیئرز کو شامل کیے جانے پر ہم بہت پرجوش ہیں، ہمیں پورا یقین ہے یہ ایونٹ بھرپور کامیابی حاصل کرے گا، جس میں دنیا بھر سے بہترین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔